ہومن جہاں، کامیابیوں کی بلندی پر
کراچی: حالیہ ریلیز ہوئی پاکستانی فلم ہومن جہاں نے کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے باکس آفس پر دس کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
فلم ہومن جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے،فلم کی کہانی ،فنکار،موسیقی ہر چیز لوگوں میں بے انتہا پسند کی گئی ہے۔فلم کی کامیابی اشارہ ہے کہ اب پاکستانی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کی برابری کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان،عدیل ہاشمی اور شہریار منور کی مستی،مزاح اور جذبات سے بھرپور فلم ہومن جہاں نے شائقین کے معیار پر پورا اترتے ہوئے سو ملین کا بزنس کر لیا۔
فلم کی کامیابی کی بڑی وجہ اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت اور فلم میں موجود فنکا روں کی جاندار اداکاری کو قرار دیا جا رہا ہے۔
بیرون ممالک ماہرہ خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر خیال کیا جارہا ہے کہ فلم دوسو ملین کا بزنس کر لے گی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان بولی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔