آنکھوں کے گرد حلقے ،اب نو پرابلم
آنکھوں کے گرد حلقے نہ صرف آنکھوں کی خوبصورتی کو ختم کرتے ہیں بلکہ اس سے چہرے کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے حلقوں کی وجہ سے انسان بیمار بھی لگنے لگتا ہے۔آنکھوں کے گرد کی جلد بہت نازک اور حساس ہوتی ہے، اس لیے کوئی بھی پریشانی یا ذہنی دباﺅ کی وجہ سے سب سے پہلے آنکھوں کے گرد کی جلد اثراندازہوتی ہے۔
ٓٓٓاگر میک اپ سے آنکھوں کے حلقے چھپائے جائیں تو وہ مزید چہرے کو خراب کر دیتے ہیں۔اس لیے آج آپ سے حلقوں کو دور کرنے کے چند ٹپس شیئر کریں گے جن سے آپ کے حلقے بالکل ختم ہو جائیں گے اور آپ خوبصورت نظر آنے لگیں گے۔
آپ ایک چمچ ٹماٹر کا رس ، آدھا چمچ لیموں کا رس،ایک چوٹکی ہلدی اور ایک چوٹکی بیسن لے کے تمام اجزاءکو مکس کرلیں۔اس کے بعد اس مکسچر کو آنکھوں کے حلقوں پر لگا لیںاور دس منٹ بعدتازے پانی سے دھو لیں۔یہ مکسچر روزانہ اپنے حلقوں پر لگائیں جب تک کہ حلقے ختم نہ ہو جائیں۔
اس کے علاوہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے بادام کا تیل اپنی آنکھوں کے حلقوں پر لگا کے سو جائیں اور صبح تازے پانی سے منہ دھو لیں۔ بادام کا تیل چہرے کی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور اس سے حلقے بھی فوری طور پر ختم ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ چائے یا سبز چائے کے ٹی بیگز بھی آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کے حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کے ململ کے کپڑے میں لپیٹ لیں اور اس کے بعد پندرہ منٹ تک اس کو اپنی آنکھوں پر رکھے رہیں۔ اس عمل سے بھی آپ کے حلقے مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔