سشانت اورانکیتا کی زندگی میں آنیوالا نیا موڑ
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ اتوار کو ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران سشانت نے اپنی اور انکیتا کی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رواں سال دسمبر کی سولہ تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، اور یہ دن انسان کی زندگی میں صرف ایک بار ہی آتا ہے ،میں چاہتا ہوں کہ میری شادی میری زندگی کا سب سے حسین ترین دن ہو اس لئے میں اپنی زندگی کے کم سے کم دس دن اپنی شادی کو دونگا۔
انکیتا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سشانت کا کہنا تھا وہ چاہتی ہیں کہ ہماری شادی جودھ پور کے محل میں ہو اور میں ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سشانت اور انکیتا بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والے سیریل میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے،سیریل کی شوٹنگ کے دوران دونوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
سشانت نے بولی وڈ کی کئی کامیا ب ترین فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں پی کے اور شدھ دیسی رومینس شامل ہیں،اس کے علاوہ وہ بھارتی کرکٹ کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔