باجی راﺅمستانی نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
ممبئی:ممبئی میں سجا فلم فئیر ایوارڈ کا میلہ ،باجی راﺅ مستانی نے مجموعی طور پر نو ایوارڈز لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں سجا بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فئیر کا میلہ ،ایوارڈ شو کی تقریب میں بولی وڈ کے تمام ستاروں نے شرکت کرکے اسے چار چاند لگادئیے،ہر طرف رنگ و نور پھیلا ہوا تھا۔
فلم فئیر کی تقریب بھارتی اسٹارز کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ یہ ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر ایوارڈ مانے جاتے ہیں۔
اس بار بھی فلم انڈسٹری کی بہترین فلمیں مختلف کیٹیگری میں نامزد تھیں ،لیکن جس فلم نے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کر کے میلہ لوٹ لیا وہ تھی سنجے لیلہٰ بھنسالی کی باجی راﺅ مستانی۔
باجی راﺅ فلم نے مجموعی طور پر نو ایوارڈز جیتے،جس میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سنجے لیلہٰ بھنسالی نے حاصل کیا،بہترین اداکار رنویر سنگھ باجی راﺅ مستانی کے لئے قرار پائے،بہترین معاون اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بہترین فلم کا ایوارڈ باجی راﺅ مستانی کو دیا گیا۔
دیپیکا پاڈوکون کو فلم پیکو کے لئے بہترین اداکارہ کے ایوراڈ سے نوازاگیا،اس سال کی سب سے کامیاب فلم بجرنگی بھائی جان کو بہترین اسٹوری کے لئے چنا گیا،جبکہ انیل کپور بہترین معاون اداکار فلم دل دھڑکنے دو کے لئے قرار پائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔