شاہ رخ نے چھپائے جو راز ۔۔۔۔وہ ہوگئے فاش

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2016 08:39am

3860188056

شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مشہور ومعر وف اداکار ہیں وہ بولی وڈ کے کنگ خان بھی کہلاتے ہیں لیکن انہیں اتنی زیادہ شہرت ایسے ہی نہیں ملی اس کے لئے انہوں نے بہت جدوجہد کی ہے۔

وہ بولی وڈ کے آسمان پر چمکتا ہوا وہ ستارہ ہیں جس کے بغیر بھارتی فلم انڈسٹری ادھوری ہے،انہیں کنگ خان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

وہ نہ صرف بولی وڈ کے سپر اسٹار ہیں بلکہ حا لیہ بھارتی خبر رساں رسالہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔

ان کی زندگی کے کچھ اہم راز ہیں جنہیںسن کر آپ بھی یقیناً حیران بھی ہونگے اور پریشان بھی،کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ ان کی زندگی کے ان حقائق سے لازمی ناواقف ہونگے۔

شاہ رخ دنیا کے ان چند خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئے لیکن اپنی محنت سے انہوں نے وہ زندگی حاصل کی جس کے لوگ خواب دیکھتے ہیں،انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مجھے وراثت میں کچھ نہیں ملا ۔

یہ بات ان کی زندگی کی بالکل حقیقی ترجمانی کرتی ہے ان کے پاس آج جو کچھ بھی ہے سب ان کی محنت کا پھل ہے۔

وہ بولی وڈ پاپولر ایوارڈ کے لئے دوسو چھبیس بار نامزد ہوئے اور دوسو سات مرتبہ وہ یہ ایوارڈ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ انتیس دفعہ انہوں نے بیسٹ اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کاآغاز ٹی وی سے کیا ان کا پہلا ڈراما فوجی تھا جو انیس سو اٹھاسی میں نشر ہواتھا۔

ان کی بولی وڈ میں پہلی فلم دیوانہ کوقرار دیا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انکی پہلی فلم دل آشنا تھی لیکن اس کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے دیوانہ پہلے ریلیز ہوگئی اور یہ ہی ان کے کیر یئر کی پہلی فلم کہلاتی ہے۔

شاہ رخ کی پہلی کمائی صرف پچاس روپے تھی جو انہیں ایک کنسرٹ میں کام کرنے کے دوران ملی تھی۔

وہ سونے سے پہلے ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ ان کا رات کو پہن کر سونے والا پاجامہ استری ہوا ہو کیونکہ ان کاماننا ہے کہ کیا پتہ مجھے رات خواب میں کون ملنے آجائے۔

شاہ رخ خان کو گھڑ سواری اور آئسکریم کھانے سے بہت ڈر لگتا ہے ،انہوں نے کبھی آئسکریم کوچھوا تک نہیں ہے۔

سب کو لگتا ہے شاہ رخ کے ساتھ سب سے زیادہ فلمیں کاجول نے کی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے سب سے زیادہ فلمیں جوہی چاﺅلہ کے ساتھ کی ہیں جن کی تعداد گیارہ ہے۔

انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد سب سے پہلا اشتہار مشہور مشروب پیپسی کا کیا تھااس کے علاوہ انہوں نے اپنی فلم کبھی ہاں کبھی نہ کے ٹکٹس خود فروخت کئے تھے۔

شاہ رخ نے جامعہ ملیہ یونیورسٹی دہلی سے ماس کمیونی کیشن کی ڈگری فلم میکنگ میں حاصل کی ہے اور اس
کی وجہ یہ ہے کہ انہیں ٹی وی پر اشتہارات دیکھنا بہت پسند ہیں۔

ان کے فنی کیرئیر میں ا ہم سنگ میل ثابت ہونے والی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کو انہوں نے بناءاسکرپٹ پڑھے سائن کرلیا تھا۔