عامر کی مشکلات میں اضافہ

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2016 10:19am

448254-aamir-khan

عامر خان کا بھارت میں بڑھتے عدم برداشت کیخلاف بیان ایک بار پھر ان کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی فلم پی کے کی پروموشن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر کی،بی جے پی نے گڑھے مردے اکھاڑے ۔

عدم برداشت پر عامر خان کے بیان کے بعد ایک بار پھر بی جے پی کی توپوں کا رخ عامر کی طرف موڑ دیا گیا۔بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی فلم پی کے کی پروموشن پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر کی ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے دوسرے لیڈر کیلاش وجے ورگیا کا کہنا ہے کہ عامر خان کی فلم دنگل میں منگل ہوگا، عامر کو علاج کی ضرورت ہے ایک سبق سکھادیا اب دوسرا سکھانا ہوگا۔بی جے پی کے رہنما رام مادھو نے بھی ساتھ ساتھ عامر خان کو نصیحت دے ڈالی کہا عامر اہلیہ کرن راو¿ کو ملک کے بارے میں بتائیں۔

عامر خان کیخلاف بیانات پر بھارت کے مختلف سیاسی رہنماو¿ں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جن کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر دماغ خراب ہوگیا ہے جبکہ سبرامنین ارو دیگر رہنماو¿ں کے عامر مخالف بیان پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے کسی کا کہنا ہے کہ سبق سیکھنے کی ضرورت سبرامنین کو ہے۔ سبرامنین پی کے ہیں کیا۔ایک شخص نے کہا کہ سبرامینین کا علاج نہیں ،صبح صبح پی لی۔

سبرامنین نے ناشتہ کرلیا اب لنچ میں بیف بریانی چاہئے ،بڑے ستاروں کیخلاف بیوقوفانہ حرکتیں نہ کریں،ایک شخص نے کہا کہ سوامی کے پاس بہت زیادہ آئی ایس آئی کی معلومات ہے لگتا ہے یہی آئی ایس آئی کا جاسوس ہے۔تئیس دسمبر کو ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم دنگل کو بی جے پی، وی ایچ پی،بجرنگ دل کے لوگوں کے احتجاج کا سامنا کرنا ہوگا۔