ہالی وڈمووی اسٹار وار باکس آفس پر پہلے نمبر پر

شائع 16 جنوری 2016 02:57pm

starwars_imae

نیویارک :ہالی وڈ ایکشن سائنس فکشن فلم '' اسٹار وارز دی فورس آویکنزز '' مسلسل چوتھے ہفتے پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی،پہلی پوزیشن ایکشن کامیڈی فلم '' رائیڈ الونگ ٹو'' نے لے لی۔

ہالی وڈ سپرہٹ سیریز اسٹار وارز کے ساتویں حصے دی فورس آویکنز کی کامیابیاں تھیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھیں دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کا کاروبار کرنے والی فلم نارتھ امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر اگئی۔

باکس آفس پر پہلی پوزیش حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہدایتکار ٹم اسٹوری کی ایکشن کامیڈی فلم رائیڈ الونگ ٹو،فلم رائیڈ الونگ ٹو کی کہانی دو پولیس اہلکاروں کی مضحکہ خیز حرکتوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ایک بڑا کیس سونپا جاتا ہے جسے سلجھانے کیلئے دونوں کوشاں رہتے ہیں۔