کنگنا رناوت کی اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کی خواہش

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کی خواہش ظاہر کردی،، کہتی ہیں انہیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کئی بارذلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے معروف اینکر برکھا دت کو انٹرویو دیا،جس میں انہوں نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کی خواہش ظاہر کی۔کنگنا نے بتایا کہ وہ دس سال سے فلم انڈسٹری میں محنت کررہی ہیں ،جس کے دوران انہیں کئی بار ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔
کنگا نے کہا کہ انہوں نے ذلت تو اٹھائی مگر وہ اب اپنے آپ کو کامیاب انسان سمجھتی ہیں،اسی لئے وہ اپنی کتاب میں کامیابی کے لیے کی جانے والی جدوجہد لکھنا چاہتی ہوں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔