لمبے ناخنوں والی خواتین کے مضحکہ خیز حالات

شائع 02 جون 2017 01:49pm
-File Photo -File Photo

لمبے ناخن رکھنا ایک فیشن بن چکا ہے اور اکثر خواتین پر لمبے ناخن اچھے بھی لگتے ہیں۔ لیکن انہیں رکھنا اتنا آسان نہیں جتنا دکھتا ہے۔ لمبے ناخنوں والی خواتین کو بہت سی مشکلیں پیش آتی ہیں جن میں سے کچھ کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے۔

٭ کھانا کھانے میں

لمبے ناخنوں کے ساتھ صرف کھانا پکانا ہی نہیں بلکہ کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ لمبے ناخنوں والی خواتین ہاتھ سے کھانے واالے کھانوں کیلئے بھی چپمچے اور کانٹے لاش کرتی ہیں۔

٭ حادثاتی طور پر چُبھانا

ایسی خواتین چلتے پھرتے کسی کو بھی اپنے ناخنوں سے زخمی کرسکتی ہیں۔

٭ زِپ بند کرنا

لمبے ناخنوں والی خواتین کو اپنے پرس، جوتوں اور جینز کی زِپ بند کرنے کیلئے انتہائی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭ ڈرائیونگ

 ڈرائیونگ کرتے وقت اسٹیئرنگ وہیل گھمانے کیلئے اسے صحیح سے تھامنا پڑتا ہے۔ لیکن لمبے ناخن والی خواتین جب اسٹئیرنگ وہیل تھامتی ہیں تو ان کے اپنے ناخن ان کی ہتھیلی میں چبھنے لگتے ہیں۔

٭ ٹیکسٹ میسیجز

ٹیکسٹنگ کرتے وقت ان  کے میسیجز میں بہت سی غلطیاں صرف اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ ناخنوں کی وجہ سے ٹھیم سے ٹچ نہیں ہوپاتا۔

٭ ناخن ٹوٹنا

ایک خاتون کا سب سے برا کواب اس کا ٹوٹا ہوا ناخن ہوتا ہے۔ یکسی کے مرنے پر انہیں اتنا دکھ نہین ہواتا جتنا اپنا ناخن ٹوٹنے پر ہوتا ہے۔

٭ کریم اور لوشن لگانا

کریم اور لوشن لگاتے وقت ناخنوں میں ان کا پھنسنا انتہائی کوفت کا باعث بنتا ہے، لیکن اس سے بھی برا باتھروم میں ہوتا ہے۔ سمجھدار کیلئے اشارہ کافی۔

٭ کولڈ ڈرنک کین

لمبے ناخنوں والی خواتین کولڈڈرنک کا کین نہیں کھول سکتیں کیونکہ انہیں کھولنے کیلئے ناخن کی قربانی دینی پڑے گی۔