ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے ،سراج الحق
پشاور :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی خراب صورتحال کا درپیش ہے ،خزانے پر چور حکمران بیٹھے ہوئے ہیں جن کو دریائے سندھ میں پھینکنا ہو گا۔
پشاور یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کا درپیش ہے۔ہمارا مشن ملک میں امن قائم کر نا ، لوگوں کو روزگار اور تعلیم کے مواقع میسر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی خزانے پرچور حکمرانوں کو بیٹھا یاگیا ہے جن کو دریائے سندھ میں پھینکنا ہو گا ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ مارچ میں کرپشن کے خلاف مہم شرو ع کریں گےاور عوام میں شعور بیدار کرینگے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔