کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،نوجوان زخمی
کراچی :کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل نہ رکنے پر نوجوان پر فائرنگ کر دی، شدید زخمی شہریار کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا، ڈاکٹر جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹرسائیکل سوارنہ رکا تو پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیااور تقربیا آدھے گھنٹے تک وہیں سڑک پر پڑا رہا۔
بعد میں ساتھی دوستوں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمی نوجوان کے دوست کا کہنا ہے کہ وہ پانچ دوست سی ویوجانے کے لیے لانڈھی سے خیابان اتحاد پہنچے جہاں پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔