کنورنوید کا تنظیمی خلاف ورزی پربرخاست کرنیکا اعلان

شائع 18 جنوری 2016 07:01am

navid00000000000

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ نے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کارکنوں اور رہنماوں کو عوام سے رابطے بڑھانے پر زور دیا،ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ اگر کسی نے تنظیمی معاملات کی خلاف ورزی کی تو پارٹی سے برخاست کردیا جائے گا۔

ایم کیوایم نے گزشتہ روز لعل قلعہ گراونڈ میں جنرل ورکر اجلاس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک یونٹ ایک وارڈ پر مشتمل ہوگاجبکہ پہلے ایک وارڈ میں دو یونٹ ہواکرتے تھے۔

اس کی علاوہ سیکٹرز کی حدود کو بڑھاکر ٹاون کی سطح تک کردیاگیا ہے،یونٹ اور سیکٹرز انچارج اب ٹاون انچارج کہلائیں گے،تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ کارکنان اور عوام کے تعاون سے ایم کیوایم کامیاب ہوئی۔

کارکنان علاقائی دفاتر کھولیں اور عوام سے رابطہ کریں،اگر کوئی کارکن غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوا تو اسے پارٹی سے خارج کرکے پولیس کے حوالے کریں گے۔