خورشید شاہ پارٹی کوڈکٹیٹ کرنیکی کوشش نہ کریں،طلال

شائع 18 جنوری 2016 07:22am

talal00000000000

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں خورشید شاہ مسلم لیگ ن کے کسی سینیئر لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار میڈیا پر نہ کریں بلکہ تحفظات ہیں تو وزیراعظم سے بات کریں،انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کا انتخاب کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ پارٹی فیصلے پر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی جگہ اسحاق ڈار کو سندھ بھیجنے کے مطالبہ پر مسلم لیگ ن کا بھی موقف سامنے آگیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ پارٹی کوڈکٹیٹ کرانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں انہیں یہ بات حکومتی سطح پرکرناچاہیے تھی،مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ خورشید کو کسی سینئرلیڈرپراس طرح عدم اطمینان کااظہارمیڈیاپرنہیں کرناچاہیے تھا۔