ایان علی کیس:سماعت پچیس جنوری تک ملتوی

شائع 18 جنوری 2016 08:50am

ayan00000000000
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کوپاسپورٹ حوالگی کے خلاف کسٹم کی درخواست پرسماعت بغیرکسی کارروائی کے پچیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل پرسماعت کی،کسٹم حکام کی جانب سے پراسیکیوٹر عدالت نہیں پہنچے ،ماڈل گرل ایان علی کے وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

وکلاءکی عدم حاضری پرالتواءکی درخواست منظورکرلی گئی۔ جبکہ عدالت عالیہ نے کسٹم حکام کی اپیل پرسماعت پچیس جنوری تک ملتوی کردی۔