تھرپارکر:غذائی قلت کے باعث سات بچے انتقال کرگئے
تھرپارکر:تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کا شکار ہو کر آج مزید سات بچے انتقال کر گئے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد اٹھاون ہو گئی ہے۔
تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،تحصیل چاچھرو کے گاوں آدم رند میں تین بچے دم توڑ گئے، سول اسپتال مٹھی میں دو جبکہ ننگرپارکر میں بھی ایک بچہ جاں بحق ہوا۔
رواں ماہ خوراک کی کمی اور ڈائریا،گیسٹرو سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد اٹھاون ہو گئی ہے۔دوسری جانب تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں اکیاسی بچے زیر علاج ہیں جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔