کچی آبادی کیس: ایک افسر گرفتار

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2016 11:16am

hand cuffs

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے غیر قانونی قیام سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کا ایک اورافسرکو گرفتارکرلیا گیاہے ،اب تک گرفتار ہونے والے افسران کی تعداد بیس تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے غیرقانونی قیام سے متعلق کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل ملک نذیرکی عدالت میں ہوئی،عدالت نے ملزم اورسی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد رمضان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

اس پرایف آئی اے حکام نے ملزم کوکمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا،ملزم محمد رمضان پرکچی آبادیوں کے قیام میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے ۔

کچی آبادی کیس میں اب تک سی ڈی اے کے بیس افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جبکہ آٹھ افسران عبوری ضمانت پرہیں،ایف آئی اے نے کیس میں چوالیس افسران اوراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔