کراچی میں بوریوں سےلاشیں نہیں پتھرنکل رہے ہیں،چانڈیو

شائع 18 جنوری 2016 11:18am

mola100000000000

کراچی:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شکر ہے کراچی میں بوریوں سے لاشیں نہیں پتھر نکل رہے ہیں،وفاق کو گالی دینے والے اب وفاق کے وکیل بن گئے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار وزیراعظم کی نہیں مانتے اور وزارت تک چھوڑنے کو تیار ہو جاتے ہیں،سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعظم اور چوہدری نثار کے درمیان کیا معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو گالی دینے والے اب وفاق کے وکیل بن گئے ہیں،شکر ہے کراچی میں بوریوں سے لاشیں نہیں پتھر نکل رہے ہیں،مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والی ایک جماعت گٹروں کے ڈھکن تک محدود ہوگئی۔

مشیر اطلاعات سندھ نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ سندھ میں لوگ ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔