بالوں کو بڑھانے کیلئے ان 7 چیزوں کا استعمال کریں پھر کمال دیکھیں

شائع 20 جون 2017 09:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لمبے، گھنے اور چمکدار بال ہر لڑکی کا خواب ہوتے ہیں جس کے لئے وہ طرح طرح کے شیمپو، کنڈیشنر، مختلف قسم کے تیل اور گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن اگر آپ لمبے، گھنے اور چمکدار بالوں کے خواہشمند ہیں تو صرف اپنی غذائیت میں تبدیلی لا کر بھی آپ انہیں حاصل کرسکتے ہیں۔

سیلمون فش(Salmon)

فائل فوٹو فائل فوٹو

اس مچھلی میں موجود اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بالوں کو مضبوطی اور نشونما ملتی ہے سیلمون میں وٹامن بی12 اور آئرن موجود ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے انتہائی مفید ہے۔

اویسٹرس(Oysters)

فائل فوٹو فائل فوٹو

اویسٹرس میں زنک کی بھرمار ہوتی ہے اور زنک بالوں کو بڑھنے اور نشونما پانے کے لئے نہایت مفید ہے تو اس کو بھی اپنی خوارک کا حصہ بنائیں اور بالوں کو لمبا ہوتا دیکھتے جائیں۔

مرغی(Chicken)

فائل فوٹو فائل فوٹو

مرغی کے اندر دوسرے جانوروں کے مقابلے میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کیراٹین کو بنانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے اسی لئے اگر لمبے بال چاہتے ہیں تو چکن کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔

انڈے(Eggs)

فائل فوٹو فائل فوٹو

انڈہ بالوں کی نشونما کے لئے معاون ثابت ہونے والی کئی چیزیں اپنے اندر سمیٹے ہوا ہے اس میں پروٹین اور بائیوٹین کی باری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔

بادام(Almonds)

فائل فوٹو فائل فوٹو

بادام میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو بالوں کو مضبوط اور لمبا کرتا ہے تقریبا 30 گرام بادام انسانی جسم کی ایک دن کی 70 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

کدو کے بیج(Pumpkin Seeds)

فائل فوٹو فائل فوٹو

کدو کے بیج وٹامن بی1، بی2، بی3 اور بی 4 پر مشتمل ہوتے ہیں جو بالوں کی نشونما کے لئے مفید ہیں جبکہ اس میں وٹامن بی5 اور بی6 بھی ہوتے ہیں جو بالوں کی اسکیلپ کے لئے کافی سود مند ہیں۔

مختلف دالیں(Lentils)

فائل فوٹو فائل فوٹو

دالیں اپنے اندر کافی زیادہ آئرن کی مقدار رکھتی ہیں جو کہ بالوں کی نشونما کے لئے بہت مفید ہے اس لئے ان کو بھی اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔

 بشکریہ برائٹ سائیڈ