کیلیفورنیا میں رنگا رنگ ایوارڈز کی تقریب
کیلیفورنیا : رنگا رنگ کریٹک چوائس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری مختلف کیٹیگریز میں نو ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بہترین ادکار کا ایوارڈ لیونارڈو ڈی کیپریو نے حاصل کیا۔
کیلیفورنیا میں کریٹک چوائس ایوارڈزکی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جہاں ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی آمد توجہ کا مرکز بنی رہی۔
ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم اسپاٹ لائٹ،بہترین اداکارلیونارڈو دی کیپریو،بہترین اداکارہ روم فلم کی بیری لارسن اور بہترین معاون اداکار کریڈ فلم کیلئے سلوسٹر اسٹالیون قرار پائے۔
تقریب میں ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری چھائی رہی جس نے بہترین ہدایتکار،سینماٹوگرافی،پروڈکش ڈیزائن،ایڈیٹنگ،کاسٹیوم ڈیزائن،ہیئر اینڈ میک اپ،ویڑیول ایفیکٹس،ایکشن مووی،بہترین ایکشن اداکار کی کیٹیگری میں نو ایوارڈ حاصل کیے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔