کوئٹہ:فورسزکی گاڑی پرمبینہ بم حملہ،چھ اہلکارشہید

شائع 18 جنوری 2016 12:07pm

force00000000

کوئٹہ :کوئٹہ مارگٹ کے علاقے میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا،مارگٹ کے علاقے میں فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا،دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

حملے کے بعد شہید اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ایف سی اور حساس اداروں نے پنجگور کے علاقے سیہان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا،ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی آر اے سے بتایا جارہا ہے۔