ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں دس دن کی توسیع
کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کومزید دس روز کے لیے ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا،عدالت نے ڈاکٹرعاصم کا جناح اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈاکٹرعاصم کوکڑی سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا،نیب نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرادی۔ڈاکٹرعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دماغ کے سیل ڈیڈ ہیں۔انہوں نے کہا کرمنل پراسیکیوشن بل ڈاکٹرعاصم کے لیے نہیں۔ایجنسیوں نے پہلے گرفتارکیا،الزمات عائد کئے،اب ثبوت تلاش کئے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے میڈیا پربھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عدالتوں سے بھی آگے بڑھ کر فیصلے سناتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ٹاک شوزمیں عدالتوں کو مشورے دیئے جاتے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کومزید دس روزہ ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا۔عدالت نے ڈاکٹرعاصم کا جناح اسپتال سے چیک اپ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگرڈاکٹرزمناسب سمجھیں تواسپیشلسٹ سے علاج کرایا جائے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔