میئر کے اختیارات پر سائیں کا متحدہ سے سوال
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ میئرابھی بنے نہیں،ایم کیوایم اختیارات کس کے لیے مانگ رہی ہے۔۔مشرف دوروالے بلدیاتی اختیارات دیکر کرکیا سندھ حکومت گھرچلی جائے۔
کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے نومنتخب اراکین سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا میئرابھی بنا نہیں۔۔ایم کیوایم کی جانب سے اختیارات کس لئے مانگے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دوہزارایک والے بلدیاتی اختیارات اب نہیں مل سکتے۔۔بلدیاتی اختیارات دیکرکیا سندھ حکومت گھرچلی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے موجودہ بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا۔اختیارات بھی اسی قانون کے تحت ملیں گے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ رینجرزاختیارات کا معاملہ طے پاگیا ہے اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے کئی مرتبہ سندھ اینے کا کہالیکن آئے نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔