سندھ :جمعے کا خطبہ سرکاری کرنیکا فیصلہ
کراچی :سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ سرکاری طورپرجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعے کے انفرادی خطبوں پر پابندی لگادی گئی۔صوبے بھر کی مساجد میں اب جمعے کے خطبے سرکاری ہوں گے۔
سندھ کے مشیرمذہبی امور قیوم سومرو نے اس حوالے سے بیان جاری کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے خطبات سرکاری طورپرجاری ہوں گے۔
فیصلے کے تحت وفاق المدارس کے پانچوں بورڈزسے رابطہ کرلیاگیا۔قیوم سومروکا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں قانون سازی کررہی ہے جلد ہی بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مساجد میں خطبہ سرکاری کرنےکا مقصد اتحاد بین المسلمین کا فروغ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔