ان چھ فیشن ایسیسیریز سے مون سون کا مزہ دوبالا کریں
اگر آپ مون سون کا مزہ اسٹائل اور فیشن کے ساتھ لینا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس یہ چھ چیزیں ہونا ضروری ہیں۔
واٹر پروف فون کوور
ایک اچھے واٹر پروف فون کوور پر پیسے خرچ کریں اور فون کو بنا نقصان پہنچائے بارش کا مزہ لیں۔
کئیر فری فُٹ وئیر
آپ نہیں چاہیں گے کہ غیر متوقع گڑھوں، کیچڑ والی اور پانی سے بھری گلیوں میں آپ کی چپل خراب ہوں۔ اس مصیبت سے بچنے کیلئے فٹ وئیر کا چناؤ دھیان سے کریں۔ جیلی فلیٹس، فلپ فلوپس اور چمکیلے یا روشن گم بوٹس اس کیلئے بہترین ہیں۔
شفاف رین کوٹس
بارش میں رنگ نہ ہوں تو مزہ نہیں آتا۔ اسی لئے اپنے رنگین کپڑوں کو دکھانے اور بارش سے بیک وقت بچانے کیلئے شفاف رین کوٹس کا استعمال کیجئے۔
پی وی سی ٹوٹس
برسات کے اس موسم میں اسٹائل کو اپنا وطیرہ بنائیں اور رنگین پی وی سی ٹوٹس خریدیں، تاکہ فیشن کے ساتھ ساتھ آپ کی اشیاء بھی محفوظ رہیں۔
رنگین چھتریاں
چھتریوں کی دنیا اب بلیک اینڈ وائٹ نہیں رہی۔ مارکیٹ میں بے شمار اور مختلف ڈیازئن والی چھتریاں موجود ہیں جو مون سون کے موسم کو مزی خوشگوار بنا دیں گی۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔