ایران سعودی تنازع کا پرامن حل نکلے گا،خورشید قصوری

شائع 19 جنوری 2016 04:19am

kasuri0000000000

کراچی :سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں جانتے ہیں کہ یہ تنازع ان کے اپنے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی لیے وہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کا کہناہے کہ ایران سعودی تنازع کا پرامن حل نکلے گا، تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں یہ جانتے ہیں کہ یہ تنازع خود ان کے ا پنے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کو غنیمت سمجھتے ہیں اس پر غور کریں گے ۔

بھارتی وزیردفاع کے بیان پر خورشید قصوری نے کہا کہ اس قسم کی باتوں سے نہ پاکستان کے بطور ثالث کردار اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوںپر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خورشید قصوری کا کہناتھاکہ پاکستان کی پالیسی متوازن ہے۔اور وہ افغانستان کو بھی ایک پرامن اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔