سرتاج عزیز نے امریکی صدر کے خدشات کو مسترد کردیا

شائع 19 جنوری 2016 04:57am

Sartaj-Aziz

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے سینیٹ کو بتایا کہ امریکی صدراوباما کے بیان کو حکومت بطور چیلنج لیتی ہے،امریکی صدر نے جن خدشات کا اظہار کیا،ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے فیصلہ کر لیا اب کسی کی لڑائی نہیں لڑیں گے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکی صدر کے خدشات کو مسترد کردیاہے ، وہ کہتے ہیں کہ خطے میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ کی پالیسیاں اور وہ خود ہے۔امریکی صدراوباما کے بیان کو حکومت بطور چیلنج لیتی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں مشاہد حسین کی تحریک التواءپر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیرخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاو¿س سے جانے سے پہلے کسی ٹاپ کے تینک ٹینک کے ذمہ لگائیں کہ گزشتہ تیس برسوں میں خطے اور دنیا میں عدم استحکام کا شکار کرنے میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا کیا کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عدم استحکام کو جاری رکینے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔ یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

مشیرخارجہ کہتے ہیں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارا قومی عزم ہے۔ آج جن حالات کا سامنا ہے وہ ماضی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اگر قومی عزم برقرار رہا تو ہم چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی کی لڑائی نہیں لڑیں گے۔