سندھ میں گواہوں کے تحفظ کیلئے قانون بنایا،قائم علی شاہ

شائع 19 جنوری 2016 05:24am

qaim-ali-shah00000000

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کرپشن سے متعلق غلط تاثر دیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔ انکاکہنا تھاکہ سوک سینٹر سے ایف آئی اے پندرہ ہزار فائلیں اٹھاکر لے گئی، چھ ماہ گذرنے کے بعد بھی فائلیں واپس نہیں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے تحت رینجرز کو سندھ میں بلایاگیا، رینجرز کے اختیارات سے متعلق صوبائی حکومت استحقاق رکھتی ہے۔

انکاکہنا تھاصحافی ولی بابر کے گواہوں کو ایک ایک کرکے مارا گیا۔ سندھ میں گواہوں کے تحفظ کے لیے قانون بنایا ،جس سے گواہوں کو تحفظ ملا جس کے بعد ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔