پشاورمیں فورسز کی گاڑی پرخودکش حملہ،12 افراد شہید

شائع 19 جنوری 2016 09:42am

pesh-attak-ho

پشاور :پشاور کے کارخانو بازار میں چیک پوسٹ کے قریب فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں خاصہ دار فورس کے افسر اور صحافی سمیت بارہ افراد شہید جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاور کے کارخانو بازار میں چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا،موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب خاصہ داور فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا،حملے میں لائن افسر نواب شاہ آفریدی، جمرود پریس کلب کے صدر محبوب آفریدی بھی شہید ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں دس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے میں زخمی ہونے ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال جمرود،حیات آباد اسپتال اورخیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچایا گیا،جائے وقوعہ پر کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی آگ لگ گئی جبکہ چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکے کے بعد جائے وقوع کو کلئیر کرنے کے بعد پاک افغان شاہرا ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔