ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

شائع 19 جنوری 2016 07:23am

weather-cold

اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی سمیت مختلف مقامات بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بیشتر علاقوں میں وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں سردی کی لہربرقرار ہے جبکہ میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

آئندہ دوسے تین روزتک پنجاب کے میدانی،پشاوراوربالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج شام مالاکنڈ،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے ،آج سب سے زیادہ سردی اسکردومیں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔