پنجاب:شدید دھند،ٹریفک حادثات ،4 افراد جاں بحق
لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند چھائی رہی،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا،ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان، اوکاڑ ہ،ساہیوال سمیت کئی شہر دھند کی لپیٹ میں رہے،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا،دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
سیالکوٹ میں ایمن آباد روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔دریا خان میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔نارووال میں سانگلہ ہل روڈ پر مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،خانیوال میں شام کوٹ کے قریب کار الٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے حکام کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے کے باعث بند کیا گیا،دھند میں کمی پر کھول دیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔