جب رجنی کانت کو بھکاری سمجھ کر 10 روپے تھما دئے گئے
-World Blazeجنوبی بھارت میں تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو بھگوان مانا جاتا ہے۔ لیکن وہ خود ایک سادہ لوح انسان ہیں اور کبھی بھی اپنی کامیابی پر غرور و تکبر کا اظہار نہیں کیا۔
اسی سے وابستہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ ان کی عمر کے چالیسوں سال میں وہ سادہ کپڑوں میں ایک مندر میں ستون کے سہارے بیٹھے تھے کہ ایک خاتون وہاں سے گزریں اور انہیں بھکاری سمجھتے ہوئے 10 روپے تھما دئے۔
رجنی کانت نے کہا کہ میں نے پہلے تو ان خاتون کو حیرت سے دیکھا پھر خاموشی سے مسکراتے ہوئے دس کا نوٹ رکھ لیا۔
بعد ازاں جب میں واپس جانے کیلئے اپنی گاڑی کی طرف بڑھا تو ان خاتون نے مجھے پہچان لیا اور فوراً مجھ سے معافی بھی مانگی۔
جس کے جواب میں انہوں نے خاتون کو کہا کہ یہ خدا کا طریقہ ہے یاد دلانے کا کہ ہماری اوقات کیا ہے۔ اس کے بعد رجنی کانت نے ان خاتون کے دس روپے کے ساتھ دس لاکھ روپے ایک یتیم خانے کو عطیہ کئے۔
بشکریہ Onlineindus.com

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔