شدید دھند ،بینظیربھٹوایئرپورٹ پرفلائٹ شیڈول متاثر
اسلام آباد:شدید دھند کے باعث بے نظیربھٹوایئرپورٹ پرفلائٹ شیڈول متاثر۔ اسلام آباد سے گلگت، کراچی، ریاض او رابو ظہبی جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
اسلام آباد میں بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پردھندکے باعث پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔ اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے چھ سوپانچ ،کراچی جانیوالی نجی ایئرلائن کی پروازمنسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد سے ریاض جانیوالی پی کے سات سوپچپن اور نجی ایئرلائن کی ابوظہبی جانیوالی پروازمنسوخ ہوگئی۔
ملکی اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکاربھی ہیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق رات گیارہ بجے کے بعد سے اسلام آباد میں کوئی فلائٹ نہ اترسکی۔ اسلام آباد آنے والی فلائٹس کولاہوراوردیگرشہروں کی طرف موڑدیا گیا۔ مسافرایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹس سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔ دھند کم ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔