کیسے آیا اداکاروں کے چہروں پرنکھار

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2016 09:51am

kajol0000000000000
ایشیاءکے لوگوں کی رنگت عموماً سانولی یا گندمی ہوتی ہے ،لوگ اپنا رنگ گورا کرنے کے لئے پتہ نہیں کیا کیا جتن کرتے ہیں اس جدوجہد میں نہ صرف عام لوگ بلکہ ہمارے اداکار بھی پیچھے نہیں رہتے۔

پاکستان اور بھارت میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کی کیرئیر کی ابتداءمیں تو رنگت سانولی تھی لیکن اب اگر انہیں دیکھیں تو لگتا ہی نہیں کہ وہ کبھی سانولی رنگت کے مالک رہے ہونگے۔

لیکن یہ سب کچھ کسی جادو کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ انہوں نے گورا ہونے کے لئے مختلف انجیکشن اور وائٹننگ ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسے فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے کیرئیر کی ابتداءمیں تو سانولی رنگت کے مالک تھے لیکن اب انہوں مختلف ٹریٹمنٹ کے ذریعے اپنا رنگ مکمل طور پر تبدیل کروالیا ہے۔

کاجول

kajol0000000000000

ایک وقت تھا جب کاجول کو فلم انڈسٹری میں بلیک بیوٹی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ،ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا تھا کہ انہیں فلموں میں کس نے لے لیا کیونکہ عموماً بھارت میں ہیروئن بننے کے لئے لازمی شرط رنگ گورا ہونے کی ہوتی ہے۔
لیکن اب اگر کاجول کود یکھا جائے تو یقین نہیں ہوتا کہ یہ وہی اپنے کیر ئیر کی شروعات والی کاجول ہیں ،لیکن ہم آپ کو بتائیں کہ ان کی رنگت میں نکھار کسی جادو کی وجہ سے نہیں بلکہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشن اور ٹریٹمنٹ کے ذریعے آیا ہے۔

پریانکا چوپرا

pryanka0000000000000

سابق ملکہ حسن اور فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی پریانکا بھی ابتداءمیں کافی سانولی تھیں ،انہوں نے اسکن کو گورا کرنے کے مختلف ٹریٹمنٹ کئے جس کے باعث ان کا رنگ کافی نکھر گیا۔

شلپا شیٹھی

shilpa000000000000000

شلپا بھارتی فلم انڈسٹری کی بنگالی حسینہ ہیں ،اگر ان کی شروعات کی تصاویر دیکھی جائیں تو وہ اتنی زیادہ حسین دکھائی نہیں دیتیں،لیکن اب انہوں نے رنگ نکھارنے کی تھراپی اور یوگا کے ذریعے اپنی شخصیت کو بالکل تبدیل کرلیا ہے۔

ریکھا

rekha0000000000

ریکھا بولی وڈ کی کوئین کہلاتی ہیں ،ابتداءمیں ان کی رنگت بہت زیادہ سانولی تھی لیکن انہوں نے بھی رنگ گورا کرنے کے مختلف ٹریٹمنٹ کئے جس کے بعد وہ بلیک سے وائٹ بیوٹی بن گئیں۔

سری دیوی

sri devi

ایک وقت تھا جب بولی وڈ پر سری دیوی کا راج تھا ،سری دیوی ہر فلم کی ضرورت سمجھی جاتی تھیں ،ابتداءمیںان کی شخصیت میں بھی سانولہ رنگ نمایاں تھا لیکن انہوں نے اسکن وائٹننگ بلیچ ٹریٹمنٹ کرواکر اپنی شخصیت کو تبدیل کرلیا۔

فہد مصطفی

fahad0000000

جی ہاں!پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار فہد مصطفی کی کیرئیر کے شروعات میں رنگت کافی سانولی تھی لیکن انہوں نے مختلف ٹریٹمنٹ کے ذریعے اپنی کالی رنگت کو سفید میں تبدیل کرلیا۔

دانش تیمور

danish00000000000

دانش تیمور پاکستان فلم انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں ابتداءمیں یہ بھی سانولی رنگت سے بہت پریشان تھے پھر انہوں نے انجیکشن کے ذریعے اپنی اسکن کا رنگ تبدیل کروا یا اور آپ فرق خود دیکھ سکتے ہیں ۔