وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف تہران پہنچ گئے

شائع 19 جنوری 2016 09:36am

nawaz-&-rahe-gana-pan

تہران:وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزیردفاع نے ان کا استقبا ل کیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور ان میں طے پانے والی تجاویز کی روشنی میں ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ ادھرچینی صدر شی چن پنگ بھی آج سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔