جھنگ :شوگر مل کا بوائلر پھٹنے سے 7 مزدورجاں بحق

شائع 19 جنوری 2016 07:58am

lahore-face-h

جھنگ :جھنگ کے علاقے شورکوٹ میں مقامی شوگر مل کا بوائلر پھٹنے سے سات مزدور جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

جھنگ کی تحصیل شورکوٹ سٹی کی مقامی شوگر مل میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں سات مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اسحاق،سرفراز ،محمد اسلم،محمد سجاد،محمد اشرف اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں جبکہ بائیس زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کینٹ منتقل کردیا گیا۔

جہاں دس مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے،ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونیوالے دس افراد کا جسم ستر فیصد سے زائد جھلس چکا ہے۔