سرخ مرچوں کا باقاعدہ استعمال انسان کی عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

شائع 06 جولائ 2017 05:55am
سرخ مرچیں-فائل فوٹو سرخ مرچیں-فائل فوٹو

مرچوں کا استعمال ہمارے کھانوں میں بہت عام سی بات ہے کچھ لوگ انہیں کم استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ کے لئے مرچوں کے بغیر کھانا بے معنی ہوتا ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ مرچوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اور دیگر دوسری بیماریوں کا سبب بنتا ہےلیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا بلکہ ان مرچوں کے استعمال سے ہم بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں ایک نئی ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سرخ مرچوں کا استعمال انسان کی زندگی میں تقریبا 10 سال تک کا اضافہ کردیتا ہے۔ یہ نئی تحقیق پبلک لائیبریری آف سائنس جنرل میں شائع ہوئی۔

امریکی تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہوئی کہ وہ افراد جو سرخ مرچوں کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان کی عمر میں 13 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جو افراد سرخ مرچوں کا استعمال نہیں کرتے وہ استعمال کرنے والوں کی نسبت 13 فیصد کم لمبی عمر پاتے ہیں۔

یہ تحقیق 16000 بالغ افراد کے 1988 سے لے کر 1994 تک کے کھانے، ان کی صحت اور دیگر معلوماتی تفصیلات کو مد رکھتے ہوئے کی گئی۔ جس کے بعد اگلے 18 سال تک ان افراد کی مزید معلومات اور ان کے بارے میں تفصیلات کو جمع کیا جاتا رہا۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی اخذ کی گئی کہ جو افراد باقاعدگی سے سرخ مرچوں کا استعمال کرتے تھے ان کی شرح اموات 22 فیصد جبکہ جو افراد اس کا استعمال نہیں کرتے تھے ان کی شرح اموات 33 فیصد رہی۔

اس تحقیق میں شامل زیادہ تر افراد سرخ مرچوں کا استعمال کھانے میں باقاعدگی سے کرتے تھے جبکہ کچھ افراد تو ان کو ویسے ہی کھا لیا کرتے تھے۔محقیقین نے شملہ مرچ کو بھی صحت کے لئے خاصا مفید قرار دیا ہے۔

یاد رہے طبی ماہرین کی جانب سے مرچوں کے استعمال کو بارہا صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا رہا ہے اور ان میں شملہ مرچ کے استعمال پر سب سے زور دیا جاتا ہے۔