ضابطہ فوجداری ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد:ایم کیوایم نے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزارسولہ قومی اسمبلی میں پیش کردیا،شیخ صلاح الدین کہتے ہیں سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار بغیر وارنٹ کسی کو گرفتار نہ کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی صدارت میں اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2016 پیش کیا، شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار بغیروارنٹس کسی کوگرفتارنہ کریں،سادہ لباس اہلکارلوگوں کواٹھا کرلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں داخل ہو کر شہریوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، حراست میں لئے گئے افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند بنایا جائے،حکومت نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی،اسپیکرنے بل قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا،اس دوران اراکین کی تعداد کم ہونے پر شیخ رشید نے واک آوٴٹ کر دیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔