پچاس کے ہونے کے بعد بھی پر کشش نظر آنے والے اداکار

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2016 09:05am

clone
لاس اینجلس:پچاس کا ہندسہ عبور کرتے ہی لوگوں پر بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے اور سب کام چھوڑ کر  لوگ ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں ،لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پچاس کے بعد بھی جوان نظر آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو پچاس سال کے ہونے کے بعد بھی جوان اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

کین ریوس

metrix000000000

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم میٹرکس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کین ریوس ہماری اس لسٹ میں پرکشش مردوں میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ پچاس کا ہند سہ عبور کر چکے ہیں لیکن اس عمر میں بھی وہ پینتیس سے کم کے نظر نہیں آتے۔

ٹام کروز

tom000000000

جہاں پرکشش مردوں کاحوالہ آئے گا وہاں ٹام کروز کا نام لازمی شامل ہوگا،کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ خوبصورت مردوں کی بات ہورہی ہو اور ٹام کروز کا زکر نہ ہو۔
ٹام کے چاہنے والے صرف ہالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں،لڑکیاں تو ان پر اتنی فدا ہیںکہ مر مٹنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں،ٹام کروز اپنی زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن ابھی بھی جوانوں سے زیادہ جوان نظر آتے ہیں۔

ڈنزل واشنگٹن

denzel00000000000

سانولا رنگ انتہائی پرکشش ہوتا ہے یہ بات ڈنزل واشنگٹن کو دیکھ کر سچ ثابت ہوجاتی ہے ،ڈنزل کا تعلق سیاہ فام افراد سے ہے لیکن ان کی سانولی رنگت کبھی ان کی خوبصورتی میں حائل نہیں ہوئی،ڈنزل اکسٹھ سال کے ہوچکے ہیں پرعمر کی زیادتی کاان کی پرکشش شخصیت پر کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔

جارج کلونی

clooney

جارج کلونی سے کون واقف نہیں وہ ہالی وڈ کی جانی مانی شخصیت ہیں ،پچاس سال کے ہونے کے بعد ان کی شخصیت اور زیادہ پرکشش ہوگئی ہے۔

جانی ڈیپ

jony0000000000

جانی ڈیپ نے شائد وقت کو روک دیا ہے کیونکہ وہ آج سے دس سال پہلے جیسے نظر آتے تھے آج بھی ویسے ہی لگتے ہیں ۔جانی اکثر منفی کردار ادا کرتے ہیں یہ ہی چیز ان کی شخصیت کو پرکشش بناتی ہے اور لڑکیاں ان کی دیوانی ہوجاتی ہیں۔

کرس ناتھ

chris0000000000000

کہتے ہیں آدمی کے جب سفید بال ہوجاتے ہیں تو وہ اور زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے با لکل یہ ہی بات کرس ناتھ کے بارے میں کہی جا سکتی ہے ان کی شخصیت پر سفید بال اس قدر جچتے ہیں کہ وہ پچاس سال کے ہونے کے باوجود جوان لوگوں سے زیادہ جوان نظر آتے ہیں۔

جان بون جووی

jovi000000000000

آپ یہ جان کر حیر ان رہ جائیں گے کہ جان اسی سال کی عمر میں بھی چالیس سے کم نظر نہیں آتے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ہماری اس فہرست میں شامل ہیں۔

جان اسٹاموس

stamos00000000

ایک غیر ملکی میگزین نے جان کو اکیاون سال کی عمر میں موسٹ ہوٹ پرکشش مرد کا خطاب دیا ہے،یہ خطرہ ہے ان لوگوں کے لئے جو تیس سال کی عمر میں بھی پچاس سے زیادہ کے نظر آتے ہیں۔

روب

rob00000000

روب حقیقتاً پچاس کے ہو چکے ہیں لیکن انہیں دیکھ کر ایسا لگتا نہیں کیو نکہ وہ اب بھی تیس کے ہی نظر آتے ہیں۔

بریڈ پٹ

pitt0000000000000

بریڈ پٹ ہالی وڈ کے نہایت پرکشش مردوں میں سے ایک ہیں وہ اور اینجلینا جب ساتھ ہوتے ہیں تو لوگ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں یہ ان کی خوبصورت شخصیت کا ہی راز ہے کہ وہ پچاس کے ہونے کے بعد بھی جوان نظر آتے ہیں۔