منتخب سویلن حکومت کوبھی کچھ کرنے دیا جائے:مولا بخش چانڈیو

شائع 11 دسمبر 2015 06:15am

chandio

کراچی:مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ منتخب سویلن حکومت کوبھی کچھ کرنے دیا جائے، رینجرز اختیارات کا معاملہ آج حل ہوجائے گا، رینجرز اور پولیس کی کوششوں سے امن قائم ہوا۔سندھ کے مشیراطلاعات کی چوہدری نثار پرتنقید مولابخش چانڈیونے وفاق پربھی طنزکے تیرچلائے سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا ٹاک ہوئی تومشیراطلاعات وفاقی وزیرداخلہ پرہوئے برہم بولے سیدقائم علی شاہ وزیراعلی سندھ ہیں ان ہی کاحکم چلے گا۔مشیراطلاعات کا شکوہ تھا کہ منتخب سویلن حکومت کو بھی کچھ کرنے دیا جائے۔ساتھ ہی اعتراف کیا کہ رینجرزاورپولیس کی بھرپورکوششوں سے امن قائم ہوا۔ رینجرزاختیارات کا معاملہ آج حل ہوجائیگا۔