گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

شائع 19 جنوری 2016 09:50am

sardar-mehtab

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی کارخانو ماکیٹ پشاور کے قریب چیک پوسٹ پر بم دھماکے کی شدید مذمت۔ گورنر سردار مہتاب احمد خان کا پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو ٹیلیفون، دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

گورنر کی ہدایت نے پولیٹیکل حکام کو دھماکے میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور ماسٹر ما ئینڈ کے خلاف فوری کروائی کی جائے ا ور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور دھماکے کے زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

گورنر نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی دھماکہ کے زخمیوں کے علاج کے لیے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں فوری طور پر ضروری انتظامات کیے جائیں۔؛ گورنر سردار مہتاب احمد خین کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ان کے معاون خصوصی مشتاق احمد غنی نے بھی دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پے افسوس کا اظہار کیا۔