بگ باس 9 کا فاتح کون؟ راز کھل گیا۔۔
ممبئی:بھارت کا سب سے مشہور اور متنازعہ رئیلٹی شو بگ باس اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ،جیسے جیسے آخری گھڑیاں قریب آتی جارہی ہیں دلوں کی دھڑکن بھی یہ سوچ کر بڑھتی جارہی ہے کہ اس سال بگ باس کون جیتے گا۔
بگ باس کا میلہ بھارتی ٹی وی پر ہر سال سجتا ہے اور نہ صرف بھارت میں بلکہ بھارت سے باہر موجود لوگ بھی اس پروگرام کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور اپنے پسندیدہ گھر والے کے لئے ووٹ کرتے ہیں۔
بگ باس کے مداحوں کی تعداد اسلئے زیادہ ہے کیونکہ لوگ اس شو سے جذباتی وابستگی اختیار کرلیتے ہیں گھر میں جو کچھ ہورہا ہوتا ہے اس کا اثر براہ راست لوگوں پر پڑ رہا ہوتا ہے۔
شو سے ہر ہفتے ایک گھر والا بے گھر ہوجاتا ہے اور بالآخر وہ گھڑی آجاتی ہے جب ایکشن،مزاح اور جذبات سے بھرپور اس شو کی آخر ی گھڑیاں قریب آجاتی ہیں ،جو بھی گھر والا آخر میں رہ جاتا ہے وہ شو جیت جاتا ہے۔
یہ ہی سب کچھ ہر سال دہرایا جاتا ہے اس سال بھی بگ باس کے مداحوں کو انتظار ہے کہ کون ہوگا اس شو کا ونر ؟گھر میں اس وقت دلوں پر راج کرنے والے پرنس،ٹاپ ماڈل کیتھ،حال ہی میں مس انڈیا کا خطاب حاصل کرنے وال روشیل،سب کے دلوں کی دھڑکن مندنا اور بیڈ بوائے رشب موجود ہیں۔
یہ تمام گھر والے نہایت مضبوط کھلاڑی اور لوگوں کی آنکھوں کا تارہ بنے ہوئے ہیں جیت کس کی ہوگی یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن مداحوں کے پیار اور ووٹوں سے تو پرنس نرولا ہی بگ باس ٹرافی کے اگلے حقدار نظر آرہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔