وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

شائع 19 جنوری 2016 12:47pm

raheel

تہران:وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ تہران میں ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کی،وزیراعظم کہتے ہیں مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب کے بعد تہران پہنچے ،جہاں انہوں نے ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایرانی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اتحاد میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،خطے میں امن واستحکام چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔