ڈاکٹروں کا ڈاکٹرعاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ

شائع 19 جنوری 2016 01:06pm

asim

کراچی:جناح اسپتال کراچی میں سابق مشیرپیڑولیم ڈاکٹرعاصم حسین کوطبی معائنے کے بعد ڈاکٹرزنے اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹرعاصم کا معائنہ کیا۔

عدالتی حکم پرڈاکٹرعاصم حسین کو طبی معائنے کے لیے جناح اسپتال کے شعبہ نیورالوجی لایا گیا جہاں پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹرعاصم کا معائنہ کیا۔طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹرعاصم حسین کوعلاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ بورڈ نے تجویز کیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین کاعلاج ماہرنفسیات کی زیرنگرانی اسپتال میں کرایا جائے ، ڈاکٹرعاصم کی اسپتال آمد کے پیش نظرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔