سندھ ہائیکورٹ، توہین عدالت کیس سترہ فروری تک ملتوی
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ سمیت دیگر گیارہ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے آئی جی سندھ اوردیگرافسران کے تاخیر سے پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے حامیوں اورصحافیوں پر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے تشدد پرآئی جی سندھ سمیت گیارہ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس منیب اخترنے استفسارکیا کہ آئی جی سندھ، ایس ایس پی چوہدری اسد، ایس پی طاہر اورانچارج ایس آئی یو میجرریٹائرڈ سلیم کہاں ہیں؟عدالت نے آئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران کے تاخیرسے پہنچنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی۔جسٹس منیب اخترنے کہا آئی جی صاحب آپ ایک سنجیدہ افسر ہیں،تاخیر سے پہنچنا غیرذمہ داری ہے، ایسا نہ ہو آپ کے ماتحت افسران کو آپ کی گرفتارکا حکم دینا پڑے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام افسران کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔