سپریم کورٹ کا این اے ایک سو دس میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2016 02:56pm

supreme

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حلقہ این اے ایک سودس میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سودس سے متعلق انتخابی عذرداری کی درخواست پرسماعت کی،عدالت نے عثمان ڈارکی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کر کے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات عثمان ڈارخود برداشت کریں گے۔