اسلام آباد: رہائشی علاقوں میں قائم دفاتر کے خلاف آپریشن

شائع 19 جنوری 2016 01:36pm

sealed

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے نے رہائشی علاقوں میں قائم دفاتر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مسلم لیگ ق،تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے دفاترسیل کر دیئے،ن لیگ نے خود ہی اپنا دفتر بند کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پروفاقی ترقیاتی ادارے کا رہائشی علاقوں میں قائم دفاترکے خلاف آپریشن جاری ہے۔پہلے مرحلے میں دفاتر اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کو نہ صرف نوٹس جاری کئے گئے بلکہ کارروائی بھی کی گئی۔

سی ڈی اے نے آج مسلم لیگ ق،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دفترسیل کردیئے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے مزاحمت پرعارضی طورپردفاترکو سیل کرنے سے روک دیا گیا۔ مسلم لیگ ن اوردیگرسیاسی جماعتوں کے دفاتربھی سیل کیے جائیں گے۔کارروائی مجسٹریٹ اورسی ڈی اے حکام کی نگرانی میں کیا گیا ،پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔

وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کا دفتربند کردیا ہے۔