ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج معمول بن گیا
ملتان:ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج معمول بن گیا ہے،خواتین توے چمٹے اور گیس کے بل اٹھاکر سڑک پر آگئیں اور چارپائی رکھ کر دھرنا دے دیا۔
ملتان میں دہلی گیٹ کے علاقے میں گیس کی بندش پر خواتین بچوں سمیت سڑک پر آگئیں اور چارپائی سڑک کے درمیان میں رکھ کر دھرنا دے دیا۔گیس کے بل اور ٹائر نذرآتش کئے گئے ،کھانا پکانے کا سامان اٹھائے خواتین نے شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،جس کی وجہ سے کھانا پکنا ناممکن ہوگیا ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے تاکہ مہنگے متبادل ذرائع سے بچا جاسکے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔