کراچی:کسٹم کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی شراب ضبط
کراچی:کراچی میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی شراب ضبط کرلی۔
ہاکس بے روڈ مبارک ویلیج کے قریب کی گئی کارروائی میں ٹرکوں کے ذریعے غیرملکی شراب کی اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ خفیہ اطلاع پرکی گئی کارروائی میں دوٹرکوں میں تلاشی کے دوران ساڑھے تین سوسے زائد کارٹنز میں موجودغیرملکی شراب کی آٹھ ہزارچارسوبوتلیں برآمد کرلی گئیں۔
کسٹم حکام کے مطابق ضبط کی گئی شراب کی مالیت تین کروڑبیالیس لاکھ ہے، جوبیرون ملک سے لانچوں کے ذریعے لائی گئی تھی تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے اندرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔