بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف

شائع 14 جولائ 2017 07:42am

lsd-what-rsquo-s-the-reality-where-rsquo-s-the-illusion-and-does-it-even-matter6-1486557219

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری 'ٹولی وڈ' میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس  نے 10 اداکاروں اور ہدایت کاروں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ جن لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں ان میں 3 صف اوّل کے اداکار اور ہدایت کار شامل ہیں۔

آئی بی ٹائمز کے مطابق گزشتہ دنوں حیدر آباد سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا گروہ پکڑا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوران تفتیش جب ان کے موبائل ڈیٹا کی جانچ کی تواس میں تیلگو زبان کی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے نام سامنے آئے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ اداکار نہ صرف خود نشہ استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی فروخت سے حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔ بھارت کی اینٹی ڈرگ فورس کی جانب سے ٹولی وڈ فلم انڈسٹری کے 10 اداکاروں اور ہدایت کارز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ ان میں 2 اداکار اور ایک ایسا ہدایت کاربھی شامل ہے جو انڈسٹری کے بڑے نام سمجھے جاتے ہیں۔

بشکریہ آئی بی ٹائمز