سندھ اسمبلی :نثار کھوڑو کی اجلاس میں سگریٹ نوشی
کراچی :سندھ کے سینیئر وزیرنثار کھوڑو اسمبلی اجلاس کے بعد ایوان میں ہی سگریٹ نوشی کرتے رہے، صوبائی وزیرتعلیم نے ایوان کے تقدس کو سگریٹ کے دھوئیں میں اڑادیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے بعد اجلاس ختم ہواتو حکومتی ارکان نے بھی سکھ کا سانس لیا۔صوبائی وزیرتعلیم نثار کھوڑو نے بھی موقع غنیمت جانا۔نکالی سگریٹ، لبوں سے لگائی، ایسے جلائی اور پھر لیا ایک بھرپور کش۔
اس دوران وہ کسی دستاویزات پر بھی غور کرتےرہے تاہم انکے ہاتھ میں دبا سگریٹ ایوان کے تقدس پر ہنستا رہالیکن وزیرتو وزیرہوتا ہے،انہوں نے ایک اور لگایا کش۔ایوان میں سگریٹ کے دھوئیں اور بو نے نا صرف ماحول بدل دیابلکہ سگریٹ کے پیکٹ پر وارننگ دینے والے محکمہ صحت کو بھی امتحان میں ڈال دیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔